مہرخبررساں ایجنسی نے قطر کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب یونین کے سابق سکریٹری جنرل عمر و موسی نے مصر کے موجودہ حالات کو بہت ہی خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی عناصر مصر میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔ عمرو موسی نے کہا کہ مصر خطرناک مرحلہ پر پہنچ گیا ہے اور ممکن ہے کہ اس کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہوں۔
انھوں نے کہا کہ تمام مصری عوام کو اتحاد و یکجہتی کے خواہاں ہیں اور اتحاد کے ذریعہ ہی ہم ملک کو تعمیر و ترقی کی سمت گامزن کرسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہمیں غیر ملکی طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے جو مصر میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیںواضح رہے کہ کل رات قبطی عیسائیوں اور مصری سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔بعض رائع کے مطابق امریکہ اور اسرائیل مصر میں گڑبڑ پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ